سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر پر شراب پی کر گاڑی چلانے کا مقدمہ درج

آسٹریلیا کے سابق اوپننگ بلے باز اور پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر پر مبینہ طور پر شراب پی کر گاڑی چلانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، 39 سالہ وارنر کو سڈنی میں ہفتے کے آخر پر پولیس نے اس وقت روکا جب وہ ایک وین چلا رہے تھے، جو ایک رینڈم ٹیسٹنگ پوائنٹ سے پہلے رک گئی تھی۔ آسٹریلوی نشریاتی ادارے اے بی سی کے مطابق، پولیس اہلکاروں نے گاڑی کے قریب جا کر ان کا سانس کا ٹیسٹ کیا، جو مثبت آیا۔

بعد ازاں انہیں گرفتار کر کے قریبی پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا جہاں ان پر درمیانے درجے کی ڈرنک ڈرائیونگ کا الزام عائد کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق، انہیں 7 مئی کو عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں واقعے کی تفصیل بتائی گئی، تاہم کھلاڑی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ وارنر نے 2024 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی اور وہ اپنے کیریئر میں 112 ٹیسٹ میچز میں 8,786 رنز بنا چکے ہیں۔

حال ہی میں وہ پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کر رہے تھے اور گزشتہ ہفتے ٹیم کے لیے کھیلتے نظر آئے۔ کراچی کنگز اس سیزن میں اب تک ناقابلِ شکست رہی ہے اور تین میچ جیت چکی ہے۔

فرنچائز نے وارنر سمیت دو غیر ملکی کھلاڑیوں کو عارضی طور پر جانے کی اجازت دی ہے، جبکہ ٹیم کا اگلا میچ 9 اپریل کو پشاور زلمی کے خلاف کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں