اسلام آباد میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر اہم اجلاس، چار ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے

اسلام آباد میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر اہم مشاورت کے لیے جمع ہو رہے ہیں۔

پاکستانی دفترِ خارجہ کے مطابق یہ ملاقات اتوار اور پیر کو ہوگی، جس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے سمیت مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ اس اجلاس کی میزبانی پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وفود پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔حکام کے مطابق چار ملکی اجلاس پیر کو متوقع ہے جبکہ وفود کی آمد اتوار کی شام تک متوقع ہے۔دوسری جانب ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان نے بتایا ہے کہ یہ اجلاس پہلے ترکیہ میں ہونا تھا، تاہم پاکستانی حکام کی مصروفیات کے باعث اسے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

ادھر جرمنی کے وزیر خارجہ یوہان واڈیفل نے عندیہ دیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان براہِ راست بات چیت جلد پاکستان میں متوقع ہو سکتی ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان خطے میں ایک اہم ثالث کے طور پر ابھر رہا ہے اور ایران اور امریکہ کے درمیان پیغامات کی ترسیل میں کردار ادا کر رہا ہے۔ ایران کی جانب سے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ امن منصوبے پر ردعمل اسلام آباد کے ذریعے پہنچایا گیا ہے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ سفارتی کوششیں خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہیں۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں