کابل اور تاشقند کے درمیان اقتصادی ہم آہنگی کا نیا مرحلہ، مشترکہ تجارتی کونسل کا قیام

تاشقند میں افغانستان اور ازبکستان کے درمیان مشترکہ تجارتی کونسل کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام اور ایوان ہائے تجارت کے نمائندگان نے شرکت کی۔

افغان خبر رساں ادارے باختر کے مطابق افغانستان چیمبر آف کامرس اینڈ انویسٹمنٹ نے بتایا کہ اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے چیمبرز کے سربراہان نے مشترکہ تجارتی کونسل کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے۔

حکام کے مطابق، یہ کونسل نجی شعبے کے درمیان بہتر ہم آہنگی، تجارتی روابط کے فروغ اور کاروباری رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔

مشترکہ کونسل کے قیام کا مقصد دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا، تجارت کے حجم میں اضافہ کرنا اور کابل و تاشقند کے درمیان موجود تجارتی چیلنجز کا حل تلاش کرنا بتایا گیا ہے۔

ازبک حکام نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ آنے والے برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم نمایاں طور پر بڑھ کر 5 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا، جبکہ تاجروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

یہ اجلاس ایسے وقت میں منعقد ہوا ہے جب دونوں ممالک علاقائی سطح پر تجارت اور ٹرانزٹ کے مواقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں