ازبکستان میں کابینہ کی جانب سے ایک قراداد منظور کی گئی جِس کے تحت 2024-25 کے 32،400 الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کی تنصیب کا اعلان کیا گیا۔
منصوبےکے تحت زیادہ تر چارجنگ اسٹیشنز رہائشی عمارتوں کے قریبی پارکنگ ایریاز میں نصب کیے جائیں گے، جِن میں 7864 اسٹیشنز رواں سال جبکہ 15،729 اسٹیشنز اگلے سال نصب کیے جائیں گے۔ ہوٹلز میں رواں سال 1266 جبکہ اگلے برس 2532 اسٹیشنز نصب کیے جائیں گے۔ سماجی اور سرکاری اداروں میں رواں سال 1017 جبکہ اگلے سال 2033 ای وی چارجنگ اسٹیشنز نصب کرنے کا ارادہ ہے۔
کابینہ کے منصوبے کے مطابق یکم فروری 2024 تک تمام نئی سرکاری عمارتوں، کاروباری مراکز، تفریحی مقامات، اور قومی و بین الاقوامی شاہراہوں پر ای وی چارجنگ اسٹیشنز کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے گا۔
اِن چارجنگ اسٹیشنز کا قیام ازبکستان میں ماحول دوستی کو فروغ دینا اور لوگوں کو الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی طرف راغب کرنا ہے۔ اِس سے قبل صدر شوکت مرزائیوف کی جانب سے رات کے اوقات میں کم نرخوں پر بجلی دینے پر بھی بات کی گئی،جِس کا مقصد لوگوں کو الیکٹرک گاڑیوں کی طرف راغب کرنا ہے۔