ازبکستان کا پانی کے بہتر انتظام کے لیے 600 ارب سوم مختص کرنے کا فیصلہ

ازبکستان نے پانی کے بہتر انتظام اور ممکنہ قلت سے نمٹنے کے لیے رواں سال 600 ارب ازبک سوم مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ 5 مارچ کو جاری ہونے والے صدارتی حکم نامے میں کیا گیا۔

سرکاری اعلان کے مطابق اس رقم کا مقصد آبپاشی کے موسم میں ممکنہ پانی کی کمی کے خدشات سے نمٹنا اور پانی کے وسائل کو زیادہ مؤثر انداز میں استعمال کرنا ہے۔

منصوبے کے تحت زیادہ تر فنڈز آبپاشی کے نظام کو جدید بنانے پر خرچ کیے جائیں گے۔ حکومت 389 کلومیٹر طویل آبپاشی نہروں کی مرمت کرے گی، جہاں اس وقت پانی کے ضیاع کی شرح زیادہ ہے۔

ان اقدامات سے ملک بھر میں تقریباً 1 لاکھ 58 ہزار 400 ایکڑ زرعی زمینکو بہتر پانی کی فراہمی ممکن ہوگی۔

حکم نامے کے مطابق 480 ارب سوم نہروں اور آبپاشی کے نیٹ ورک کی کنکریٹ کاری پر خرچ کیے جائیں گے، جبکہ باقی 120 ارب سوم پانی کی قلت سے بچاؤ اور پانی کے بہتر انتظام کے دیگر اقدامات کے لیے مختص ہوں گے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں