چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران اہم ملاقاتوں اور معاہدوں کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دی۔ چینی وزیراعظم نے پاکستان کی عسکری قیادت سے ملاقات کی، جس میں دفاع اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ تعاون کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کی تعریف کی اور مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
مزید برآں، وزیراعظم شہباز شریف اور چینی وزیراعظم لی چیانگ نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک نے سیکیورٹی، تعلیم، زراعت، انسانی وسائل اور سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے 13 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے۔ اس دورے کو پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
چینی وزیراعظم ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آئے ہیں، جہاں دوطرفہ تعلقات میں مزید پیشرفت کی توقع کی جا رہی ہے۔