مادورو کو قانونی حیثیت حاصل نہیں، یورپی یونین وینزویلا میں پُرامن انتقالِ اقتدار کی حمایت کرتی ہے: کایا کالاس

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس کا کہنا ہے کہ یورپی یونین وینزویلا میں صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتی ہے۔

ایک بیان میں کایا کالاس نے بتایا کہ انہوں نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور کراکس میں یورپی یونین کے سفیر سے بات چیت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین متعدد بار یہ مؤقف اختیار کر چکی ہے کہ مادورو کو قانونی حیثیت حاصل نہیں اور یورپی یونین وینزویلا میں پُرامن انتقالِ اقتدار کی حمایت کرتی ہے۔ کایا کالاس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہر صورت میں بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔

کایا کالاس کے مطابق، وینزویلا میں موجود یورپی یونین کے شہریوں کی سلامتی بلاک کی سب سے بڑی ترجیح ہے

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں