رات کو پستے کھانے کے حیرت انگیز فوائد!

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ رات کے وقت پستے کھانے سے آنتوں کی صحت بہتر ہوتی ہے، سوزش میں کمی آتی ہے اور قوتِ مدافعت مضبوط ہوتی ہے۔ یہ تحقیق جرنل کرنٹ ڈیویلپمنٹس اِن نیوٹریشن میں شائع ہوئی۔

امریکا میں کیے جانے والے مطالعے میں 51 بالغ افراد کو شامل کیا گیا تھا، جس سے معلوم ہوا کہ رات کو پستے کھانے سے آنتوں کے بیکٹیریا پر مثبت اثر پڑتا ہے، خاص طور پر پری ڈائیبیٹیز کے شکار افراد میں۔

تحقیق میں سائنسدانوں نے بتایا کہ اگر رات کے وقت ٹوسٹ یا دیگر کاربوہائیڈریٹ والی غذا کی بجائے پستے کھائے جائیں تو آنتوں میں موجود جرثوموں کی صحت مند تعداد بڑھ سکتی ہے اور مائیکروبائیوم کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

اس سے پہلے 2023 میں جرنل فوڈز میں شائع ایک تحقیق میں بھی یہ بات سامنے آئی تھی کہ پستے دیگر خشک میووں کے مقابلے میں آنتوں میں مفید بیکٹیریا بڑھانے میں زیادہ مؤثر ہیں۔

ماہرین غذائیت کے مطابق، رات کے وقت پستے کھانا ایک بہترین اسنیک کا انتخاب ثابت ہو سکتا ہے، جو صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے اور وزن کنٹرول میں بھی مددگار ہے

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں