غزہ امن معاہدے کے اگلے مرحلے پر عملدرآمد کیلئے عرب اور مسلم ممالک کا اجلاس پیر کو ہوگا

استنبول، ترکیہ: غزہ امن معاہدے کے اگلے مرحلے پر بات کرنے کے لیے عرب اور مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ پیر کو استنبول میں اجلاس کریں گے۔ اس اجلاس میں پاکستان، قطر، اردن، سعودی عرب، انڈونیشیا اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں غزہ ٹاسک فورس اور استحکام فورس کے قیام، سیز فائر کو دیرپا بنانے اور غزہ کی دوبارہ تعمیر جیسے اہم امور پر بات ہوگی۔

ترکی کے وزیرِ خارجہ حقان فیدان نے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹیں پیدا کی ہیں۔ اجلاس کا مقصد امن معاہدے پر عملدرآمد کو آسان بنانا اور غزہ کے عوام کی مدد کرنا ہے۔ترک وزیر خارجہ حقان فیدان نےپریس کانفرنس میں بتایاکہ اجلاس میں غزہ ٹاسک فورس اور استحکام فورس کےقیام کے علاوہ اگلے مرحلے میں سیز فائر کو دیر پا بنانے اور غزہ کی تعمیر نو پر بھی بات چیت ہوگی۔

حقان فیدان نےکہا کہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل امدادی سرگرمیوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر اجلاس میں سیز فائر اور انسانی امداد کے معاملات پر زور دیا جائے گا، جبکہ دیگر اقتصادی اور سیکیورٹی معاملات پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر اجلاس میں سیز فائر اور انسانی امداد کے معاملات پر زور دیا جائے گا، جبکہ دیگر اقتصادی اور سیکیورٹی معاملات پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

مزید برآں، اجلاس میں شرکت کرنے والے وزرائے خارجہ اس بات پر غور کریں گے کہ غزہ میں بنیادی سہولیات جیسے پانی، بجلی اور خوراک کی فراہمی کو کس طرح بہتر بنایا جائے اور وہاں کے عوام کی زندگی کو معمول پر لانے کے لیے کون سے فوری اقدامات کیے جا سکتے ہیں

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں