دنیا کا سب سے مہنگا پنکھ نیوزی لینڈ کے نایاب پرندے ہوئیا (Huia) کا ہے، جس کے ایک ہی پنکھ کی قیمت ہزاروں ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔ اس پرندے کا سائنسی نام ( Heteralocha acutirostris ) ے۔
ہوئیا ایک خوبصورت سیاہ رنگ کا پرندہ تھا جس کی دم کے سفید کنارے والے لمبے پنکھ اسے دوسروں سے منفرد بناتے تھے۔
بدقسمتی سے، یہ پرندہ تقریباً 1907 کے آس پاس معدوم ہو گیا۔ نیوزی لینڈ کے مقامی ماؤری قبیلے کے نزدیک یہ شاہی شان و وقار کی علامت سمجھا جاتا تھا۔
قبیلے کے سردار اپنے تاجوں اور زیورات میں اس کے پنکھ استعمال کرتے تھے، جو عزت اور روحانی طاقت کی نشانی تصور کیے جاتے تھے۔
سال 2010 میں نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں ایک نیلامی کے دوران ہوئیا کے ایک پنکھ کی قیمت 8,400 نیوزی لینڈ ڈالر (تقریباً 5,000 امریکی ڈالر) تک جا پہنچی جو کسی بھی پرندے کے ایک پنکھ کی اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔
یہ پنکھ اتنا قیمتی اس لیے ہے کیونکہ ہوئیا پرندہ مکمل طور پر نایاب ہو چکا ہے، اور ماؤری ثقافت میں اس کی روحانی اور علامتی اہمیت بہت زیادہ ہے۔
نیوزی لینڈ میں یہ پرندہ اب ثقافتی ورثے کے طور پر قانونی طور پر محفوظ ہے، اور اس کے پنکھوں کی خرید و فروخت صرف میوزیمز، کلیکٹرز اور ثقافتی اداروں تک محدود ہے۔