ایشیا کپ 2025: پاک بھارت میچ رکوانے کی کوشش، بھارتی سپریم کورٹ نے درخواست مسترد کر دی

ایشیا کپ 2025 کے میچز کے شیڈول کا اعلان ہوتے ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچ پر بھارت میں ایک بار پھر مخالفت کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ چند انتہا پسند حلقوں نے اس میچ کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کرتے ہوئے اسے رکوانے کے لیے بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایک درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو دبئی میں ہونے والا میچ منسوخ کیا جائے۔

تاہم بھارتی سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ، جس میں جسٹس جے کے مہیشوری اور جسٹس وجے بشنوئی نے یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے سماعت سے ہی انکار کر دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ “یہ محض ایک کھیل ہے، اسے غیر ضروری طور پر متنازع نہ بنایا جائے۔”

یہ میچ ایشیا کپ کے ابتدائی مرحلے کا اہم حصہ ہے۔ اگر دونوں ٹیمیں کامیابی کے ساتھ اگلے مرحلے میں پہنچتی ہیں، تو ممکن ہے کہ وہ ایک یا دو بار مزید بھی آمنے سامنے آئیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ نہ صرف شائقین کے لیے بڑی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں بلکہ بعض اوقات سیاسی تناؤ کا شکار بھی بن جاتے ہیں۔ تاہم، عدالت کا یہ فیصلہ کھیل کو کھیل کے دائرے میں رکھنے کی مثبت مثال ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں