نیٹ فلیکس پربھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کے شو کا نیا سیزن آ گیا ہے۔ کپل شرما بھارت کے ساتھ پاکستان اور دیگر ممالک میں بھی مقبول ہیں۔ نیٹ فلیکس ناظرین کو خوشگوار حیرت ہوئی کہ کپل شرما بہت سمارٹ نظر آر ہے ہیں۔
اب پتہ چلا ہے کہ کپل شرما نے ایک معروف ٹرینر کی زیرنگرانی دو ماہ (تریسٹھ)دنوں میں گیارہ کلو وزن کم کیا ہے۔ فٹنیس کوچ یوگیش بھاٹیجا نے ایک پوڈ کاسٹ میں اس کی تفصیل بتائی ہے۔ یوگیش کئی بالی وڈ سٹارز کے فٹنیس ٹرینر رہے ہیں۔
یوگیس بھاٹیجا کے مطابق کپل شرما نے ایکسرسائز اور ڈائٹ کنٹرول کے ذریعے یہ ہدف حاصل کیا۔ یوگیش کا اس حوالے سے اکیس پلس اکیس پلس اکیس (21+21+21) کا فارمولا ہے۔ انہوں نے پوڈکاسٹ میں تفصیل بتائی کہ ابتدائی تین ہفتے یعنی اکیس دن میں وہ صرف ہلکی پھلکی ورزش کراتے ہیں جیسے سکول کے زمانے میں پی ٹی ہوا کرتی تھی، اس مدت میں ڈائیٹ کنٹرول کی پابندی نہیں، تاہم ایکسرسائز کرنےو الا کا رجحان صحت مند خوراک کھانے کی طرف ہوجاتا ہے۔
اگلے اکیس دنوں میں ڈائٹ کنٹرول کیا جائے۔ یہ نہیں کہ کاربوہائیڈریٹس لینے بند کر دیں، کیلوریز کم کردیں، نہیں اس کی ضرورت نہیں مگر صحت مندخوراک لازمی لیں۔
آخری اکیس دنوں میں بری عادات جیسے شراب نوشی، سگریٹ نوشی ، زیادہ کییفین وغیرہ ختم کرائی جاتی ہیں، ان چیزوں پر اموشنل انحصار نہ کیا جائے ۔ اب چینی، کارب وغیرہ بھی کم یا مائنس کرائے جاتےہیں۔ یوں آپ ایک ایسے راستے پر چل پڑتے ہیں جہاں وزن بھی کم ہوجاتا ہے اور صحت مند خوراک کھانے سے پورے جسم پر خوشگوار اثرات پڑتے ہیں۔
کپل شرما کے ٹرینر یوگیش بھاٹیجا نے انکشاف کیا کہ وہ کپل پر زیادہ دباؤ نہیں ڈالتے تھے اور جب وہ ایکسرسائز سے تھک یا اکتا جاتے تو انہیں صرف ہلکی پھلکی سٹریچنگ کرائی جاتی تاکہ جسم حرکت میں رہے ۔
کپل شرما کا سفر ابھی جاری ہے، ان کا ٹرینر پرامید ہے کہ وہ جلد سمارٹ ہونے کے ساتھ اچھا مضبوط جسم بھی بنا لیں گے اور ذہنی، جذباتی، نفسیاتی طور پر بھی ٹف ہوجائیں گے۔ کپل شرما کے فینز کو امید ہے کہ اب کپل زیادہ فلمیں کریں گے کیونکہ وہ ہیرو لُک میں آ چکےہیں۔