آپ کے کچن کے 7 وہ مقامات جنہیں آپ کو صاف کرنا چاہیے لیکن شاید آپ نہیں کرتے
یہ سطحیں جراثیم سے بھرپور ہوتی ہیں، اور آپ نے شاید کبھی ان کی صفائی کے بارے میں نہیں سوچا ہوگا۔
کچن کی باقاعدہ صفائی کے دوران اکثر ہم ان سب سے گندے مقامات کو نظرانداز کر دیتے ہیں۔
یہ وہ چیزیں ہیں جنہیں آپ کو صاف کرنا کبھی نہیں بھولنا چاہیے۔
1. سنک کی ٹونٹی
شاید آپ پہلے ہی کچن سنک کے بیسن کو صاف کرتے ہوں گے، لیکن نلکے کے ہینڈلز کا کیا؟ امریکی وزارت زراعت کے مطابق، سنک کھانے سے پیدا ہونے والے بیکٹیریا کے لئے ایک اہم جگہ ہے۔ یہاں آپ کو فیکل کولفارمز بھی ملنے کا امکان ہے۔
کچے گوشت جیسے کھانوں کو چھونے کے بعد آپ سب سے پہلے جو چیز پکڑتے ہیں وہ نلکا ہوتا ہے۔ نلکے اور اس کے ہینڈلز کو صاف کرنے کا طریقہ اس کے مواد پر منحصر ہوتا ہے، لیکن عام طور پر صابن اور پانی سے اچھی طرح صاف کرنا کافی ہوتا ہے۔
2. فریج کے خانے کرسپرس
نیشنل سینیٹیشن فاؤنڈیشن کی تحقیق کے مطابق کچن کے سب سے جراثیم والے مقامات میں سبزی اور گوشت کے ڈبے دراز شامل ہیں۔ انہوں نے سبزیوں کے دراز میں سالمونیلا، لِسٹرِیا، خمیر اور پھپھوندی، اور گوشت کے دراز میں ای کولی جیسا خطرناک بیکٹریا پایا۔
ان درازوں کو ماہانہ صاف کرنا بہتر ہے۔ اس کے لیے انہیں فریج سے نکال کر، نرم ڈٹرجنٹ سے صاف کریں اور نیا اسفنج یا کپڑا استعمال کریں۔
3. مسالے
اکثر گوشت کا پیکٹ کھولنے اور اس کے کام کے دوران ہم مسالوں کے ڈبے اٹھاتے ہیں نمک، مرچ، کالی مرچ،ہلدی وغیرہ نکال کر استعمال کرتے ہیں ۔ آپ سمجھ لیں کہ ایسا کرتے ہوئے بغیر سوچے سمجھے بیکٹیریا پھیلا رہے ہیں۔ ایک تحقیق میں پتا چلا کہ مسالوں کے جار میں دیگر سطحوں کے مقابلے میں دوگنا زیادہ بیکٹیریا تھا۔
ان کو صاف کرنے کا بہترین طریقہ؟ ان کو صابن اور گرم پانی سے صاف کریں اور پھر انہیں مکمل طور پر خشک کریں اس سے پہلے کہ آپ انہیں دوبارہ شیلف پر رکھیں۔
4. مائیکروویو کے اندر
آپ مائیکرو ویو میں کھانا تیار کرتے ہیں یا صرف سالن وغیرہ گرم کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں، لیکن پھر بھی یہ گندا اور جراثیم آلود ہوجاتا ہے۔ مائیکروویو کا باقاعدگی سے صاف ہونا ضروری ہے، خاص طور پر اگر آپ اسے اکثر استعمال کرتے ہیں۔
اگر پچھلے کھانے کے دھبے ہیں، تو مائیکروویو میں ایک کپ گرم پانی گرم کریں تاکہ جمی ہوئی کھانے کی باقیات کو نرم کیا جا سکے۔ پھر، نرم صاف کپڑے اور برتنوں کے صابن سے مائیکروویو کو صاف کریں۔
5. اوون کے نیچے
اگر آپ کے اوون میں اسٹوریج دراز ہے تو کبھی آپ نے اس کی صفائی کی؟ یا اوون کے نیچے کا حصہ؟ اس جگہ کو صاف کرنے کے لئے دراز کو نکال کر صابن اور پانی سے دھوئیں، پھر اسے خشک کرنے کے دوران اوون کے نیچے ویکیوم کریں۔
6. دروازوں کے ہینڈلز اور نوبز
ایک تحقیق میں یہ پتہ چلا کہ فریج کے ہینڈلز کچن کی سطحوں میں سب سے زیادہ جراثیم سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ کھانا تیار کرنے کے درمیان اپنے ہاتھ دھونا بھول جاتے ہیں، پھر فریج کا ہینڈل پکڑ لیتے ہیں۔
خوش قسمتی سے، فریج کے ہینڈلز سمیت مائیکروویو، اوون اور کیبنٹ کے ہینڈلز صاف کرنا کافی آسان ہے۔ انہیں صرف آل پرپز کلینر سے اسپرے کریں اور صاف کریں۔
نتیجہ
اکثر لوگوں کو یہ علم نہیں ہوتا کہ ان کا کچن کتنی گندی جگہ ہوسکتا ہے۔ لیکن آپ کو اس سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ بس یہ یاد رکھیں کہ آپ کے کچن کے ہر حصے کی صفائی ضروری ہے، چاہے وہ کتنا ہی چھوٹا کیوں نہ ہو۔ کچن کی ہفتہ وار صفائی کم لوگوں کو پسند ہوگی ، لیکن جراثیم آلود کھانے کھا کر بیمار پڑنے سے تو بہتر ہے کہ وقت پر چیزوں کو صاف اور جراثیم سے پاک کر دیا جائے.