اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے کہا ہے کہ “اسرائیل نے ابھی آپریشن شروع کیا ہے، یہ ایک مخصوص فوجی کارروائی ہے جس کا مقصد ایران کی جانب سے اسرائیل کے وجود کو لاحق خطرے کا خاتمہ ہے۔ یہ کارروائی کئی دنوں تک جاری رہے گی، جب تک ضرورت ہو۔”
اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے مطابق اسرائیل نے یہ حملے ایران کے جوہری پروگرام کی بنیادی تنصیبات کو تباہ کرنے کے لیے کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے نطنز کی مرکزی افزودگی تنصیب، ایرانی جوہری اسلحہ پروگرام، اور ان سائنس دانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جو “ایرانی بم” پر کام کر رہے تھے۔
انھوں نے کہا “ہم نے ایرانی افزودگی پروگرام کا قلب نشانہ بنایا، ہم نے ان کے اسلحہ سازی کے پروگرام کا مرکز تباہ کیا، ہم نے نطنز میں ان کی سب سے اہم افزودگی تنصیب پر حملہ کیا، ہم نے جوہری بم بنانے والے سائنس دانوں کو نشانہ بنایا، اور ایرانی میزائل پروگرام کا مرکز بھی ضرب کا ہدف بنا۔”