اسپین میں مقیم پانچ لاکھ تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ

ہسپانوی حکومت نے ایک بڑے عام معافی (ایمنسٹی) پروگرام کی منظوری دی ہے ۔ اس پروگرام کے تحت پانچ لاکھ سے زائد غیر دستاویزی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دی جائے گی۔

یہ اہم اقدام اسپین کے وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز کی جانب سے معیشت کو مستحکم بنانے اور لیبر مارکیٹ میں بہتری لانے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ اس فیصلے سے نہ صرف غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو تحفظ ملے گا بلکہ ملک کی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

بارسلونا میں رہنے والے بنگلہ دیشی افراد کے مطابق اس فیصلے سے ہزاروں خاندانوں کو قانونی شناخت، روزگار کے بہتر مواقع اور سماجی تحفظ حاصل ہوگا۔ کمیونٹی رہنماؤں نے ہسپانوی حکومت کے اس اقدام کو ایک “تاریخی فیصلہ” قرار دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے ذریعے اسپین اپنی افرادی قوت میں اضافہ کرے گا، جس سے ٹیکس آمدن بڑھے گی اور مختلف شعبوں میں کارکنوں کی کمی پوری ہو سکے گی۔

یاد رہے کہ اسپین یورپ کے اُن ممالک میں شامل ہے جہاں تارکین وطن کی بڑی تعداد موجود ہے، اور حکومت کی جانب سے ایسے اقدامات کو معاشی ترقی کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے ۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں