پری- کوپ 29 کا آغاز

آذربائیجان میں پری-کوپ کانفرنس کا آغاز ہوگیا جس میں دنیا بھر کے موسمیاتی ماہرین، حکومتی عہدیدار اور مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ یہ کانفرنس اقوام متحدہ کی فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کے تحت نومبر میں ہونے والی 29 ویں سی او پی کانفرنس سے قبل مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔

پری-کوپ اجلاس میں موسمیاتی مالیات، نئے اجتماعی اہداف، تخفیف، موافقت، اور کمزور برادریوں کی حمایت جیسے اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔ آذربائیجان کے صدر الہام علییف کی طرف سے صدر نامزد مختار بابائیوف نے کانفرنس میں اپنے خطاب کے دوران زور دیا کہ ترقی پذیر اور کمزور ممالک کے لیے موسمیاتی اہداف کو پورا کرنا ضروری ہے۔

بابائیوف نے اس موقع پر کہا کہ ہم مذاکرات کے ذریعے موسمیاتی مسائل کا حل نکالنے کے لیے پُل بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہر ملک کو ذمہ داری کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

یہ اجلاس سی او پی 29 کی کامیاب تیاریوں کے لیے ایک اہم قدم ہے، جس کا مقصد عالمی درجہ حرارت کو 1.5 ڈگری سیلسیس تک محدود رکھنے کی کوششوں کو تقویت دینا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں