زرنش خان کی میڈیا سے درخواست: “میں اب پردہ کرتی ہوں، پرانی تصاویر استعمال نہ کریں”

سابقہ اداکارہ زرنش خان، جنہوں نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر اسلامی طرزِ زندگی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ ان کی پرانی تصاویر استعمال نہ کی جائیں۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر زرنش خان نے ایک پیغام میں کہا کہ انہوں نے اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے شائستگی اور پردے کو اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا: “میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے درخواست کرتی ہوں کہ برائے مہربانی میری پرانی تصاویر استعمال نہ کریں۔ میں اب پردہ کرتی ہوں، اور میں صرف یہ درخواست ہی کر سکتی ہوں کہ میری ماضی کی تصاویر شیئر نہ کی جائیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ہر کسی کو اپنی رائے دینے کی آزادی ہے، لیکن وہ صرف یہ چاہتی ہیں کہ ان کی پرانی تصاویر اور ویڈیوز میڈیا پر دوبارہ شیئر نہ کی جائیں۔

یاد رہے کہ زرنش خان نے 2023 میں عمرہ ادا کرنے کے بعد انٹرٹینمنٹ انڈسٹری چھوڑ دی تھی اور اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی تمام پرانی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا سے ہٹا دی تھیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں