ازبکستان نے عالمی باکسنگ چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 تمغے جیتے، جن میں ریکارڈ 6 طلائی تمغے شامل ہیں۔ اس کامیابی نے ازبکستان کو عالمی باکسنگ کی ایک بڑی طاقت کے طور پر مزید مستحکم کر دیا ہے۔
یہ ایونٹ 4 سے 14 ستمبر تک برطانیہ کے شہر لیورپول میں منعقد ہوا اور یہ پہلا عالمی سینئر باکسنگ مقابلہ تھا جو نئی باکسنگ تنظیم ورلڈ باکسنگ کے تحت منعقد کیا گیا۔ مقابلے میں 68 ممالک کے 540 باکسرز نے حصہ لیا، جن کے درمیان مردوں اور خواتین کے 20 کیٹیگریز میں تمغے تقسیم کیے گئے۔
ازبکستان کے 18 رکنی دستے نے اپنی تاریخ کی بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے مجموعی طور پر چھ طلائی، دو چاندی اور تین کانسی کے تمغے جیت کر ٹیم رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
مرد باکسرز نے خاص طور پر نمایاں کارکردگی دکھائی اور چھ طلائی و ایک چاندی کا تمغہ جیت کر قومی ریکارڈ قائم کیا۔ مردوں کی تمام کیٹیگریز میں طلائی تمغے صرف ازبکستان اور قازقستان کے حصے میں آئے، جو اس بات کی عکاسی ہے کہ وسطی ایشیائی ممالک باکسنگ میں عالمی سطح پر ابھر کر سامنے آ رہے ہیں۔
خواتین ٹیم نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چاندی اور تین کانسی کے تمغے اپنے کام کیے۔