ازبکستان اور آذربائیجان کا شناختی کارڈ کو سفری دستاویز کے طور پر استعمال کرنے پر غور

ازبکستان اور آذربائیجان حکومت نے دونوں ممالک کے شہریوں کیلئے سرحد کے آر پار آنے جانے کیلئے قومی شناختی کارڈ کو بین الاقوامی سفری دستاویز کے طور پر تسلیم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے ۔ ازبک وزارت داخلہ اور آذربائیجان کی اسٹیٹ مائیگریشن سروس کے حکام کے درمیان آن لائن اجلاس میں اس حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔ آن لائن اجلاس میں ازبک وزارت خارجہ کے قونصلر اور قانونی شعبوں کے نمائندے بھی شریک تھے ۔

قومی شناختی کارڈ کے بطور سفری دستاویز استعمال سے شہریوں کو سفر میں آسانی ملنے کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے امیگریشن پالیسی میں تعاون کو فروغ ملنے کی توقع کی جا رہی ہے ۔ بائیو میٹرک شناختی کارڈ کے استعمال سے دونوں ممالک کے شہری سرحد کے آر پار آ جا سکیں گے ۔ جس سے سفری سہولیات میں بھی نمایاں بہتری آنے کا امکان ہے ۔

اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ثقافت اور سیاحت کو مزید فروغ ملے گا ۔   واضح رہے ، یکم ستمبر 2024 سے ازبکستان  اور کرغزستان کے  شہری شناختی کارڈ کے ذریعے (بین الاقوامی پاسپورٹ کے بغیر) آزادانہ طور پر ایک دوسرے کے ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔ مستقبل قریب میں ازبکستان حکومت قازقستان اور تاجکستان کے ساتھ بھی اسی نوعیت کے طریقہ کار کے نفاذ کے لیے اقدامات پر غور کر رہی ہے ۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں