کیا صدر ٹرمپ پرنس ہیری کو بھی امریکہ سے ڈی پورٹ کر دیں گے؟

برطانوی شہزادے پرنس ہیری کا امریکہ میں مستقبل شدید مشکلات کا شکار نظر آرہا ہے، یوں لگ رہا ہے جیسے وہ بھی صدر ٹرمپ کی بڑے پیمانے پر ڈی پورٹ کئے جانے کی پالیسی کا نشانہ بن سکتے ہیں۔
دراصل پرنس ہیری پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکہ میں امیگریشن حاصل کرنے کی درخواست میں یہ نہیں لکھا کہ وہ ماضی میں منشیات استعمال کر چکے ہیں۔ قوانین کے مطابق امیگریشن کی درخواست میں ایسے حقائق چھپانا جرم ہے اور اس کی سزا میں امریکہ بدر کیا جا سکتا ہے۔
گزشتہ روز(بدھ کو) ایک امریکی عدالت میں پرنس ہیری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔ جج نکولس نے جو دو سال سے اس کیس کو دیکھ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ خفیہ شواہد کے کچھ حصے کو پبلک کرنا چاہتے ہیں۔
اگر شہزادے کی درخواست کی تفصیلات پبلک ہوگئیں اور اس میں ان کے منشیات استعمال کرنے کا ذکر نہ ہوا تو وہ قصور وار ٹھیریں گے اور امریکہ سے ڈی پورٹ کئے جا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ سابق امریکی صدر بائیڈن کی انتظامیہ اس حوالے سے پرنس ہیری کی حمایت کرتی رہی اور انہوں نے خفیہ دستاویزات سامنے نہیں اآنے دیں۔ البتہ صدر ٹرمپ اپنی الیکشن کمپین میں واضح کہہ چکے ہیں کہ اگر شہزادے ہیری نے جھوٹ بولا تو اسے سزا بھگتنا ہوگی، میں اس کی حفاظت نہیں کروں گا۔
اگر ایسا ہوا تو یہ پہلا موقعہ ہوگا کہ امریکہ سے برطانوی شاہی خاندان کے کسی فرد کو اس طرح نکالا جائے ۔دیکھنا یہ ہوگا کہ ایسی صورت میں برطانوی شاہی خاندان کا ردعمل کیا ہوگا جنہوں نے پرنس ہیری کو اپنے سے الگ کر رکھا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں