سائبرنیٹ کی صارفین کو الٹرا فاسٹ فائبر آپٹک انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی اسٹارم فائبر نے باضابطہ طور پر چترال میں اپنی سروسز کا آغاز کا کر دیا ۔
یہ کمپنی کا 25 واں شہر ہے جہاں تیز رفتار فائبر آپٹک انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی ۔ اسٹارم فائبر کے اس اقدام کا بنیادی مقصد دور دراز علاقوں میں ڈیجیٹل سہولتوں کی فراہمی کر کے ملک میں ڈیجیٹل خلا کو کم کرنا ہے۔
اسٹارم فائبر کے منیجنگ ڈائریکٹر فواد لاہر کا کہنا تھا ، چترال میں سروس کا آغاز ایک جامع ڈیجیٹل مستقبل کی طرف اہم پیشرفت ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ تیز رفتار سروس کے ذریعے مقامی افراد تعلیم، صحت، ای کامرس اور کاروبار کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔
ان کا کہنا تھا ، اسٹارم فائبر کا بنیادی نصب العین “پاکستان میں بنا، پاکستان کے لیے” مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دے کر ڈیجیٹل ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔ چترال اپنے ثقافتی ورثے اور قدرتی خوبصورتی کے لیے پوری دنیا میں جانا جاتا ہے۔ اب تیز رفتار انٹرنیٹ کے ذریعے یہاں کے مقامی افراد کو عالمی تعلیمی وسائل، ڈیجیٹل مارکیٹس اور ریموٹ ورکنگ کے مواقع تک رسائی حاصل ہو سکے گی ۔ اسٹارم فائبر کی خدمات کی یہ توسیع پاکستان کو ڈیجیٹل طور پر مضبوط بنانے کیلئے کمپنی کے عزم کی عکاس ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور بہتر کنیکٹیویٹی کے باعث اسٹارم فائبر ملک میں ترقی، جدت اور پائیدار ڈیجیٹل ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔