ایشیا کپ 2025: سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

ایشیا کپ 2025 کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کی، جبکہ ہانگ کانگ تینوں میچز میں ناکامی کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہانگ کانگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز اسکور کیے، جس میں کپتان نزاکت خان کی 52 رنز کی اننگز قابل ذکر رہی۔

اس کے جواب میں سری لنکا نے 150 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سری لنکن اوپنر پتھم نسانکا نے 68 رنز بنا کر میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ دشمانتھا چمیرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں ایک اور میچ میں متحدہ عرب امارات نے عمان کو 42 رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کی۔

یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 172 رنز بنائے، جس میں محمد وسیم کے 69 اور علیشان شرفو کے 51 رنز شامل تھے، جبکہ عمان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں صرف 123 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں