سعودی عرب کی توانائی کمپنی ڈیلٹا انرجی سعودی اور پاکستان کی انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز نے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے معاہدہ کیا ہے۔
منصوبے کے تحت پاکستان کی مغربی سرحد سے گوادر تک گیس پائپ لائن، ایل این جی کی سہولیات، گیس ذخیرہ کرنے کے مراکز اور برآمدی ٹرمینلز کی تعمیر کا جائزہ لیا جائے گا۔
افغانستان کے شہر چمن سے بھارتی سرحد کے قریب فاضلکا تک گیس پائپ لائن کی تجویز بھی زیرِ غور ہے، جس کے لیے متعلقہ ممالک کی منظوری ضروری ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری فی الحال مجوزہ ہے۔ معاہدہ منصوبوں کے جائزے تک محدود ہے اور ابھی سرمایہ کاری یا تعمیر کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔