روس نے یوکرین کے زیر قبضہ اہم اور اسٹریٹجک علاقے کُرسک کو مکمل طور پر آزاد کرا لیا ہے، جسے روسی میڈیا ایک بڑی عسکری کامیابی قرار دے رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یوکرین کے زیر قبضہ آخری علاقے گورنال میں بھی یوکرینی افواج اور خصوصی یونٹس کو شکست دے دی گئی ہے، جس کے بعد پورے کُرسک ریجن پر دوبارہ روسی کنٹرول بحال ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ کُرسک ریجن پر یوکرینی فوج نے اگست میں قبضہ کیا تھا اور روسی افواج نے اس علاقے کو چھڑانے کے لیے 6 مارچ سے کارروائی کا آغاز کیا تھا۔
رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس 1100 کلومیٹر طویل علاقے کو آزاد کرانے میں شمالی کوریا کے فوجی دستوں نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
روسی میڈیا کے مطابق اس جنگی مہم کے دوران یوکرینی فوج کے 76 ہزار اہلکار یا تو ہلاک ہوئے یا زخمی، جس سے اس معرکے کی شدت اور روسی افواج کی کامیابی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
یہ پیش رفت یوکرین جنگ کے موجودہ مرحلے میں روس کے لیے ایک بڑی سیاسی اور عسکری کامیابی کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔