پاکستان نیوزی لینڈ سیریز، دونوں جانب سےکئی بڑے کھلاڑی شامل نہیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز سولہ مارچ سے شروع ہو رہی ہے، پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد تین ون ڈے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔
پاکستانی سکواڈ میں کئی نوجوان کھلاڑی شامل کئے ہیں جبکہ کپتان محمد رضوان اور بابراعظم کو ٹی ٹوئنٹی سے ڈراپ کر کے صرف ون ڈے سکواڈ کے ساتھ رکھا گیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف کو ون ڈے سکواڈ سے ڈراپ کیا گیا۔
پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں نوجوان یا نئے کھلاڑیوں کے ضمن میں عمیر بن یوسف، سفیان مقیم، عبدالصمد، حسن نواز، جہانداد خان کو شامل کیا گیا ہے، شاداب خان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ عرفان خان نیازی ، محمد علی وغیرہ کو بھی شامل کیا گیا، کپتان سلمان آغا ہیں۔
اب نیوزی لینڈ نے اپنے ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کیا ہے تو معلوم ہے کہ ان کے بھی کئی بڑے کھلاڑی آئی پی ایل کی وجہ سے یہ سیریز نہیں کھیل رہے، جن میں کپتان سینٹنر، کونواے، گلین فلپس ، لوکی فرگوسن شامل ہیں ۔ نیوزی لینڈ کے کپتان سپن آل رائونڈر بریسویل ہوں گے جبکہ چیمپنز ٹرافی میں انجرڈ ہونے والے ہنری کی واپسی ہوئی ہے، مارک چیپ مین ، جمی نیشام اور فن ایلن بھی شامل کئے گئے ۔ کین ولیمسن نے ریسٹ لیا ہے تاہم اس کی وجہ آئی پی ایل نہیں، انہیں اس میں شامل نہیں کیا گیا، البتہ ولیمسن اپریل میں شروع ہونے والے پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں