پاک بھارت کشیدگی کے دوران معروف امریکی وی لاگر ڈریو بنسکی پاکستانی عوام کے بے خوف، مہمان نواز اور پُرامن رویے سے حیران رہ گئے۔ ڈریو نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ وہ اس وقت پاکستان میں ہیں اور نہ صرف محفوظ ہیں بلکہ یہاں کے لوگوں، مناظر اور مہمان نوازی سے متاثر ہیں۔
بنسکی نے بتایا کہ وہ اسلام آباد سے امریکا واپسی کا ارادہ رکھتے تھے، مگر بھارت کے جنگی اقدامات کے بعد پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے ان کا سفر ممکن نہ ہو سکا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہری حالات سے زیادہ پریشان نظر نہیں آتے، دکانیں کھلی ہیں، زندگی معمول پر ہے، جیسے یہ بس ایک عام دن ہو۔
ڈریو بنسکی نے امن کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، اصل زندگی ہے، فلم نہیں۔