امریکہ کی پاکستان اور بھارت کے درمیان ‘ماحولیاتی سفارتکاری’ کی حمایت

پاکستان کی جانب سے آلودگی کے خاتمے کے لیے ماحولیاتی سفارتکاری کی تجویز پر، COP29 کے موقع پر امریکی عہدیدار علی زیدی نے کہا کہ وائٹ ہاؤس اس قسم کے شراکت داری پر مبنی اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
گزشتہ ماہ، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا تھا کہ ان کی حکومت بھارت کے ساتھ مشترکہ طور پر فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے تیار ہے۔ علی زیدی نے کہا کہ امریکہ میں ‘گڈ نیبر رول’ کے اصول پر عمل کیا جاتا ہے جو سموگ کے مسئلے کے حل میں مددگار ثابت ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندو کش میں ماحولیاتی اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکہ پہلے ہی متحرک ہے، اور پاکستان جیسے ممالک کو مالی امداد کی ضرورت ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹا جا سکے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں