سمرقند اور ترکستان کے درمیان فضائی پروازوں کا آغاز

ازبکستان کے شہر سمرقند اور قازقستان کے شہر ترکستان کے درمیان فضائی رابطے کے آغاز پر اتفاق ہو گیا ہے۔ یہ معاہدہ ایک ورچوئل کانفرنس کے دوران طے پایا، جس میں سمرقند ریجن کے ڈپٹی حاکِم رستم قوبیلوف اور ترکستان ریجن کے ڈپٹی حاکِم زینولہ ژولداسوف نے شرکت کی۔

معاہدے کے تحت قازقستان کی ایک ایئرلائن مئی 2025 سے سمرقند اور ترکستان کے درمیان باقاعدہ پروازیں شروع کرے گی۔ اس اقدام کا مقصد دونوں خطوں کے درمیان تجارتی، سماجی و اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا اور سیاحت کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ فضائی رابطہ نہ صرف دو برادر ممالک کے عوام کو قریب لائے گا بلکہ اقتصادی تعاون کو نئی جہتوں سے ہمکنار کرے گا، اور تاریخی و ثقافتی سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں