اسرائی-ل اور فلسط-ین کے درمیان جنگ بندی کے بعد غز-ہ میں زندگی کے آثار دوبارہ نظر آنے لگے ہیں۔ امن معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت اسرائی-لی فوج نے کئی علاقوں سے انخلا مکمل کر لیا ہے، جس کے بعد ہزاروں بے گھر فلسطی-نی اپنے تباہ شدہ گھروں کی طرف لوٹنا شروع ہو گئے ہیں۔
شمالی غزہ کی سڑکوں پر صبح سے ہی بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھروں کی سمت بڑھتے دکھائی دیے۔ ان میں بزرگ، خواتین اور بچے شامل ہیں، جو کئی ہفتوں یا مہینوں سے پناہ گزین کیمپوں میں مقیم تھے۔ کئی افراد اپنے ساتھ معمولی سامان اور ضروری چیزیں اٹھائے واپس جا رہے ہیں، جبکہ کچھ لوگ ملبے میں اپنے گھروں کے باقی نشانات تلاش کرتے دکھائی دیے۔
غزہ کی الرشید اسٹریٹ جو طویل عرصے سے نقل مکانی کا واحد راستہ تھی، اب ایک بار پھر واپسی کی علامت بن گئی ہے۔ تاہم اسرائی-لی فضائی حملوں اور مشینری کے باعث سڑک کے کئی حصے تباہ ہو چکے ہیں، جس سے لیے سفر انتہائی دشوار ہو گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، شمالی غ-زہ کے بیشتر علاقوں میں بجلی، پانی اور خوراک کی فراہمی اب بھی محدود ہے۔ انسانی ہمدردی کی تنظیموں نے متاثرہ علاقوں میں امداد پہنچانے کی اپیل کی ہے تاکہ واپس آنے والے لوگ اپنی زندگی دوبارہ شروع کر سکیں۔