فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز نے تقریباً ایک دہائی کے تعلق کے بعد شادی کر لی۔ دونوں نے منگل کو پرتگال کے ساحلی مقام کاسکائس میں ایک نجی اور محدود تقریب میں شادی کی۔
41 سالہ رونالڈو نے انسٹاگرام اپنے اور جارجینا کے ہاتھوں کی تصویر شیئر کی، جن میں شادی کی انگوٹھیاں نظر آ رہی تھیں، اور ساتھ ہی ایک مختصر پیغام لکھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب میں جوڑے کے پانچ بچے بھی شریک ہوئے۔
32 سالہ جارجینا روڈریگز نے ٹھیک ایک سال قبل انسٹاگرام پر اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔ رونالڈو اور جارجینا کی پہلی ملاقات 2016 میں میڈرڈ میں ہوئی تھی، جہاں جارجینا ایک گوچی اسٹور میں کام کرتی تھیں۔
پرتگالی میڈیا میں کئی روز سے شادی کے مقام کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری تھیں، تاہم جوڑے نے بالآخر لزبن سے تقریباً 30 کلومیٹر مغرب میں واقع کاسکائس کا انتخاب کیا، جہاں ان کا ایک گھر بھی ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو حال ہی میں اپنا آخری فیفا ورلڈکپ کھیل چکے ہیں۔