چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی خراب کارکردگی کے بعد دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق شاداب خان کو ٹی20 ٹیم کا کپتان بنانے پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ محمد رضوان، بابراعظم اور نسیم شاہ کو ٹی20 اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر بھی بات چیت ہو رہی ہے۔ ٹیم میں کئی نئے چہرے شامل کیے جا سکتے ہیں، جن میں محمد حارث، عرفان خان، محمد وسیم جونیئر، سفیان مقیم، جہانداد خان، عاکف جاوید، عمیر بن یوسف، عبدالصمد، حسین طلعت اور محمد علی کے نام زیر غور ہیں۔
ذرائع کے مطابق، متوقع ون ڈے اسکواڈ میں محمد رضوان، سلمان علی آغا، بابر اعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، طیب طاہر، عرفان خان، خوشدل شاہ، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، عاکف جاوید، محمد علی، سفیان مقیم، ابرار احمد اور فہیم اشرف شامل ہو سکتے ہیں۔
جبکہ ٹی20 اسکواڈ میں شاداب خان کو قیادت سونپے جانے کی توقع ہے، دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث، صفیان مقیم، عرفان خان، شاہین آفریدی، عباس آفریدی، جہانداد خان، ابرار احمد، عمیر بن یوسف، خوشدل شاہ، حسن نواز، عبدالصمد، حارث رؤف، عثمان خان، حسین طلعت اور محمد علی کی شمولیت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی20 اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز 16 مارچ سے شروع ہوگی۔