شام کے صدر احمد الشراع نے فوری اور جامع جنگ بندی کا اعلان کر دیا

شام کے صدر احمد الشراع نے ‘فوری اور جامع جنگ بندی’ کا اعلان کر دیا ہے، جو دروز اکثریتی شہر السویداء میں حالیہ دنوں میں ہونے والی فرقہ وارانہ جھڑپوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

اپنے بیان میں صدر الشراع نے کہا کہ، یہ فیصلہ ملک کو درپیش نازک حالات کے پیشِ نظر، شامی خون کے تحفظ، قومی وحدت، عوام کی سلامتی اور قومی و انسانی ذمہ داری کے تحت کیا گیا ہے۔

انہوں نے تمام فریقین سے مطالبہ کیا کہ، وہ اس فیصلے پر مکمل عمل درآمد کریں، فوری طور پر تمام جھڑپیں بند کریں، عام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کو ممکن بنائیں۔

صدر نے مزید کہا کہ، سیکیورٹی فورسز کو متعدد علاقوں میں تعینات کرنا شروع کر دیا گیا ہے، تاکہ جنگ بندی کو نافذ کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں