ایشیا کپ 2025، سری لنکا نے افغانستان کو شکست دے کر سپر فور مرحلے میں رسائی حاصل کرلی

ابوظہبی میں کھیلے گئے ایونٹ کے 11ویں میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

افغان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکور کیے۔ محمد نبی نے 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ابراہیم زادران اور راشد خان نے 24،24 رنز بنائے۔جبکہ صدیق اللہ نے 18 اور رحمان اللہ گرباز نے 14 رنز کا اضافہ کیا۔

اس کے جواب میں سری لنکا نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 170 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کوشال مینڈس 74 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ کوشال پریرا نے 28 اور کامیندو مینڈس نے 26 رنز بنائے۔ سری لنکن بلے بازوں نے اعتماد کے ساتھ کھیلتے ہوئے میچ پر مکمل گرفت رکھی۔

اس میچ کے نتیجے میں افغانستان کا ایشیا کپ میں سفر ختم ہو گیا، جبکہ گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلادیش نے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

سری لنکا نے کی جانب سے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تینوں میچز جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ بنگلادیش نے 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر حاصل کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں