انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ایشیز سیریز کے ٹیسٹ میں صورتحال ایک بار پھر بدل کر رکھ دینے والی ثابت ہوئی، جہاں انگلینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں صرف 164 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ اس اسکور کے بعد انگلینڈ نے آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لیے 205 رنز کا ہدف دیا ہے۔
دوسری اننگز میں انگلینڈ کی بیٹنگ ایک بار پھر غیر مطمئن نظر آئی۔ اوپنر بین ڈکٹ نے 28 رنز کے ساتھ ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی جبکہ اولی پاپ نے 33 رنز بنا کر مزاحمت دکھائی، تاہم دیگر کھلاڑی آسٹریلوی بولرز کے سامنے زیادہ دیر تک ٹک نہ سکے۔
آسٹریلیا کی بولنگ لائن اس میچ میں خاصی مضبوط دکھائی دی۔ مچل اسٹارک نے شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے دوسری اننگز میں 3 شکار کیے جبکہ اسٹاک بولینڈ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اسٹارک نے پہلی اننگز میں بھی 7 وکٹیں حاصل کی تھیں، یوں وہ مجموعی طور پر اس ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے