سفارتی مہم کا مقصد دنیا کے سامنے اپنا تجربہ اور مستقبل کا لائحہ عمل رکھنا ہے، ششی تھرور

بھارتی اپوزیشن جماعت، کانگریس کے رکن پارلیمان، ششی تھرور جنوبی امریکہ کے ملک گیانا روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ پہلگام حملے اور اس کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے وضاحت پیش کریں گے۔

نئی دہلی ایئرپورٹ سے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ششی تھرور نے کہا کہ، بھارتی حکومت اس معاملے پر اپنا مؤقف پہلے ہی واضح کر چکی ہے۔ ان کے مطابق، وزیر دفاع اور دیگر حکومتی ترجمان اس واقعے کی تفصیلات اور ردعمل کی وجوہات عوام کے سامنے رکھ چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ،ہم وہاں اس لیے جا رہے ہیں، تاکہ دنیا کو بتا سکیں کہ، ہمارا اس واقعے سے کیا تجربہ رہا، ہم نے کیا اقدامات کیے، اور مستقبل میں ہمارا طرز عمل کیا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ، اس دورے کا مقصد کسی سے مناظرہ یا بحث کرنا نہیں، بلکہ بین الاقوامی برادری کو بھارتی مؤقف سے آگاہ کرنا اور دنیا سے روابط قائم کرنا ہے، تاکہ ان کو ہونے والے نقصانات سے متعلق بھارتی موقف سے آگاہ کیا جا سکے۔

یہ سفارتی مہم ایک ایسے وقت پر ہو رہی ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان چار روزہ کشیدہ صورتحال اور عسکری کارروائیوں کے بعد دونوں ممالک نے اپنے اعلیٰ سطحی وفود کو دنیا کے مختلف حصوں میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ ان وفود میں اہم سیاسی شخصیات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ، ایسی سفارتی مہم کا آغاز پہلے بھارت کی جانب سے ہوا، جس کے بعد پاکستان نے بھی اسی نوعیت کی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا۔ ان اقدامات کا مقصد عالمی سطح پر اپنے اپنے مؤقف کی حمایت حاصل کرنا اور حالیہ تنازع کے تناظر میں عالمی برادری کو اپنی پوزیشن سے آگاہ کرنا ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں