تاشقند میں پہلی بار ایم 360 جی ایس ایم اے یوریشیا فورم کا انعقاد

تاشقند میں پہلی بار “ایم 360 جی ایس ایم اے یوریشیا فورم” کا کامیاب آغاز ہو گیا ہے، جس کا مقصد ازبکستان کو علاقائی آئی ٹی حب میں تبدیل کرنا، ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کو فروغ دینا، سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو متحرک انداز میں متوجہ کرنا ہے۔

یہ بین الاقوامی فورم وسطی ایشیا میں ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو تیز کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

فورم میں دنیا بھر سے 500 سے زائد مندوبین، 40 معروف ماہرین اور 200 سے زیادہ بین الاقوامی آئی ٹی کمپنیوں کے نمائندگان شریک ہوئے، جہاں موبائل ٹیکنالوجی کے جدید استعمال، پائیدار اقتصادی ترقی اور ڈیجیٹل شمولیت کے نئے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایم 360 جی ایس ایم اے یوریشیا فورم کو خطے میں ٹیلی کمیونی کیشن اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے متعلق بڑے اور بااثر ایونٹس میں شمار کیا جا رہا ہے۔

دو روزہ فورم کے دوران ہونے والی نشستیں اور ملاقاتیں نہ صرف ازبکستان بلکہ پورے وسطی ایشیا میں ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو تیز کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی، بلکہ 5G، مصنوعی ذہانت (AI)، سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر جیسے اہم شعبوں میں بین الاقوامی معاہدوں کی راہ بھی ہموار کریں گی۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں