ویٹیکن سٹی میں پوپ لیو چہار دہم نے حالیہ خطاب کے دوران غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر مناسب انسانی امداد کی فراہمی اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
سینٹ پیٹرز اسکوائر میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ ،غزہ کی موجودہ حالت پہلے سے کہیں زیادہ باعث تشویش اور اذیت ناک ہے۔ اُنہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ،میں ایک بار پھر اپیل کرتا ہوں کہ، غزہ میں منصفانہ اور موزوں انسانی امداد کے داخلے کی اجازت دی جائے اور دشمنی و جنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے، جس کی سنگین قیمت وہاں کے بچے، بوڑھے، خواتین اور بیمار افراد چکا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ، 69 سالہ رابرٹ پریوسٹ، سینٹ پیٹر کے مقدس عہدے پر فائز ہونے والے 267ویں پوپ ہیں، اور یہ اُن کا بطور پوپ پہلا عوامی خطاب سمجھا جا رہا ہے، جس میں انہوں نے فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کی ہے اور خطے میں جنگ بندی کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔