پابندی کے باوجود ایک پاکستانی اداکار اب بھی بھارتی سیریز میں جلوہ گر

مودی حکومت نے بھارتی فلموں میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کی تھی اور فواد خان کی فلم کی نمائش بھی رکوادی تھی، تاہم اس پابندی کے باوجود پاکستانی اداکار علی خان ابھی بھی بھارت میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ علی خان نے حالیہ نیٹ فلکس سیریز ‘دی رائلز’ میں ‘نواب آف دھونڈی’ کے کردار میں شاندار پرفارمنس دی ہے۔ یہ سیریز 9 مئی کو ریلیز ہوئی تھی، یعنی اس وقت جب بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے پوسٹرز اُتارے جا رہے تھے اور یوٹیوب سے پاکستانی گانے حذف کیے جا رہے تھے۔

علی خان نے اس سے قبل بھی بھارتی ڈاکومینٹریز اور آرٹ ڈراموں میں کام کیا ہے اور ان کی مردانہ آواز نے بھارتی پروجیکٹس میں بھی مقبولیت حاصل کی ہے۔ نیٹ فلیکس پر اس سیریز میں ان کی پرفارمنس کی خاصی پذیرائی ہو رہی ہے اور ناقدین نے بھی ان کی اداکاری کی تعریف کی ہے۔ علی خان بھارت اور برطانیہ میں کام کر چکے ہیں اور وہ جنید جمشید مرحوم کے کزن اور جگن کاظم کے رشتہ دار ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے باوجود علی خان کی سیریز نیٹ فلیکس پر دکھائی جا رہی ہے، جس سے وہ بھارت میں دکھائے جانے والے واحد پاکستانی اداکار بن گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں