ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فائنل جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان 11 جون سے لارڈز میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی کے مطابق، فائنل جیتنے والی ٹیم کو 3.6 ملین ڈالر کی خطیر رقم دی جائے گی، جو گزشتہ دو ایڈیشنز (2021 اور 2023) میں دی جانے والی 1.6 ملین ڈالر کی رقم سے دگنی ہے۔ رنر اپ ٹیم کو بھی 2.16 ملین ڈالر کی انعامی رقم ملے گی، جو کہ گزشتہ ایڈیشنز کے مقابلے میں خاصی زیادہ ہے۔

آئی سی سی کے چیئرمین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا: “یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل کی فاتح ٹیم کو بھاری انعامی رقم دی جائے گی، فاتح ٹیم کو 3.6 ملین ڈالر جبکہ رنر اپ کو 2.16 ملین ڈالر ملیں گے۔”

جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ٹیمبا باوما (کپتان)، ٹونی ڈی زورزی، ایڈن مارکرم، ویان مولڈر، مارکو جانسن، کاگیسو ربادا، کیشو مہاراج، لونگی نگیڈی، کوربن بوش، کائل ویرین، ڈیوڈ بیڈنگھم، ٹرسٹن اسٹبس، ریان رکیلٹن اور سینوران متھوسامی شامل ہیں۔ آسٹریلیا کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے، جبکہ ٹیم میں اسٹیو اسمتھ، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، الیکس کیری، کیمرون گرین، عثمان خواجہ، سیم کونسٹاس، میٹ کوہنیمن، مارنوس لبوشین، نیتھن لیون، اسکاٹ بولینڈ، مچل اسٹارک اور بیو ویبسٹر شامل ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں