بھارت کے خلاف معرکہ حق کی کامیابی پر گلوکار ابرار الحق کا نیا ترانہ جاری

بھارت کے خلاف حالیہ معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی کے بعد معروف گلوکار ابرار الحق نے نیا ترانہ جاری کر دیا ہے۔ یہ ترانہ نہ صرف افواج پاکستان کی جرات اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتا ہے بلکہ قوم کے بلند حوصلے اور جذبے کو بھی سراہتا ہے۔

یہ معرکہ اس وقت شروع ہوا جب بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد، اور باغ کے ساتھ ساتھ پنجاب کے مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی پر حملے کیے۔ ان حملوں میں دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ 2 بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔

بھارتی حملوں کے جواب میں پاکستان نے 10 مئی کی صبح آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص شروع کیا اور بھارت میں 10 سے زائد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اس آپریشن کے دوران پاکستان نے بھارت کے جدید فضائی دفاعی نظام ایس 400، آدم پور، ادھم پور، اور کئی اہم ائیر فیلڈز کو تباہ کر دیا۔

ابرار الحق کے اس نئے ترانے کو سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، اور مداحوں کی جانب سے اسے پاکستانی فوج کی بہادری اور جرات کی بہترین عکاسی قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں