ہماری افواج نے انڈین جارحیت کا بھرپور اور مربوط جواب دیا ہے، وزیر اعظم پاکستان

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی افواج نے انڈیا کی جارحیت کا بھرپور اور موثر جواب دیا ہے۔ انہوں نے رہنماؤں کو موجودہ صورتحال اور پاکستان کی جوابی کارروائی کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ انڈیا نے پاکستان پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، لیکن پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی افواج نے انڈین جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور آپریشن ‘بنیان مرصوص’ کے تحت ان انڈین فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جہاں سے حملے شروع ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں