پاکستان کے صوبہ پنجاب میں تعلیمی اداروں میں 2 دن کی چھٹیوں کا اعلان

پنجاب بھر میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر صوبے کے تمام تعلیمی ادارے جمعہ اور ہفتہ (9 اور 10 مئی) کو بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب، رانا سکندر حیات نے بتایا کہ یہ احکامات سرکاری اور نجی تمام اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں پر لاگو ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی ادارے اتوار تک بند رہیں گے اور تدریسی عمل پیر 12 مئی سے دوبارہ معمول کے مطابق شروع ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں