پاکستانی افواج نے سافٹ کِل (تکنیکی) اور ہارڈ کِل (ہتھیاروں) کی مہارت سے اب تک 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔ یہ ڈرونز بھارت کی جانب سے حالیہ حملوں کے دوران پاکستانی سرحدوں میں داخل کیے گئے تھے۔
6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی افواج نے مظفر آباد، کوٹلی، باغ، مریدکے اور شگر گڑھ سمیت مختلف پاکستانی علاقوں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 31 پاکستانی شہری شہید اور 57 زخمی ہوئے۔ تاہم، پاک فوج نے اس کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 5 جدید طیارے، کئی ڈرونز اور متعدد فوجی پوسٹوں کو تباہ کر دیا۔
بھارت اب اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کے ذریعے پاکستان پر مسلسل حملے کر رہا ہے۔
کنٹرول لائن پر بھی بھارتی افواج کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے، جبکہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے گرائے گئے ڈرونز کا ملبہ اکٹھا کیا جا رہا ہے۔