خطے میں کوئی پاک-بھارت جنگ کا خواہاں نہیں ہے: وزیراعلی عمر عبداللہ

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعلیٰ، عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ، خطے میں کوئی بھی بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کا خواہاں نہیں، تاہم ان کے مطابق، کشیدگی کم کرنے کی ذمہ داری پاکستان پر عائد ہوتی ہے۔
بھارتی فضائیہ کی جانب سے پاکستان اور آزاد کشمیر میں کیے گئے فضائی حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ، بھارتی حکومت نے گزشتہ ماہ پہلگام میں ہونے والے حملوں کے ذمے داران کو ‘مناسب جواب’ دینے کے لیے درست طریقہ اپنایا۔
انہوں نے بھارتی خبر رساں ادارے، اے این آئی سے گفتگو میں کہا کہ ،پاکستان کے کسی فوجی یا شہری علاقے کے بجائے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ پاکستان نے بمباری کے دوران کچھ علاقوں میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا۔
عمر عبداللہ نے عوام کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ، گھبرانے کی ضرورت نہیں اور لوگوں کو علاقہ چھوڑ کر جانے کی بھی کوئی ضرورت نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ، کسی بھی ممکنہ بحران کی صورت میں خطے میں ضروری اشیاء کا خاطر خواہ ذخیرہ موجود ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں