سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے جورا سیکٹر میں سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی ہے۔ یہ پیش رفت بھارتی افواج کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے میزائل حملے کے بعد سامنے آئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ: “پاکستانی فوج کی درست نشانے پر کی گئی گولہ باری اور فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں دشمن کی کئی چوکیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔”
جورا کمپلیکس پر بھارتی فوج کی جانب سے سفید جھنڈا لہرانا اس بات کی علامت ہے کہ انہوں نے پاک فوج کی عسکری برتری کو تسلیم کر لیا ہے.