فیصل آباد میں طویل عرصے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ پھر سے شروع ہو رہی ہے۔ سترہ سال بعد پاکستان مئی کے اینڈ میں بنگلہ دیش کے ساتھ یہاں دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گا۔ یہ میچز پچیس اور ستائیس مئی کو کھیلے جائیں گے۔ فیصل آباد کے کرکٹ سٹیڈیم کی تزئین وآرائش ہوچکی ہے۔
بنگلہ دیش کی ٹیم اکیس مئی کو پاکستان پہنچے گی، اس نے یہاں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں، تین میچز لاہور کھیلے جائیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی تھی، تاہم دونوں کرکٹ بورڈز نے باہمی مشاورت کے ساتھ اسے پانچ میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تبدیل کر دیا ، اس لئے کہ اگلے سال فروری مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلا جائے گا۔