مائگرین کی ایک اور وجہ سامنے آ گئی

ایک منفرد اور مختصر تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ، منہ کی صحت کا تعلق نہ صرف دیگر امراض سے ہے، بلکہ اس کی خرابی مائگرین جیسے شدید سر درد کے امکانات بھی بڑھا سکتی ہے۔
آسٹریلوی ماہرین نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سروے کے تحت 75 سال تک کی عمر کی 150 سے زائد خواتین پر تحقیق کی۔ اس تحقیق میں خواتین سے منہ کی صحت اور جسمانی درد، خصوصا پیٹ اور سر درد سے متعلق سوالات کیے گئے اور ان کے تھوک کے نمونے حاصل کر کے تجزیہ کیا گیا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ، انسانی منہ میں تقریبا700 اقسام کے بیکٹیریاز موجود ہوتے ہیں جن میں بعض نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ تحقیق میں خاص طور پر یہ بات سامنے آئی کہ، منہ میں Mycobacterium salivarium نامی بیکٹیریا کی موجودگی مائگرین کے امکانات بڑھا دیتی ہے۔
یہ بیکٹیریا جبڑے یا نیورونز کو متحرک کرتے ہیں، جو دماغ تک خرابی کے سگنل پہنچاتے ہیں اور نتیجتا شدید درد یا مائگرین کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔
تاہم، ماہرین نے واضح کیا کہ ،یہ نتائج حتمی نہیں ہیں اور مائگرین کی دیگر وجوہات جاننے اور اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے،تاکہ اس درد کی بہتر روک تھام کی جا سکے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں