نائب وزیراعظم پاکستان کی افغان ہم منصب سے ملاقات،تجارت اور ٹرانزٹ پر بات چیت

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ پاکستان، سینیٹر اسحٰق ڈار نے ہفتے کے روز کابل میں افغان نائب وزیراعظم، ملا عبدالسلام حنفی سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے امن، سلامتی، عوامی روابط اور باہمی دلچسپی کے تمام امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت، ٹرانزٹ اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق ہوا، تاکہ دونوں اقوام کو اس سے برابر فائدہ پہنچ سکے۔

فریقین نے علاقائی معاشی ترقی کی مکمل صلاحیت کے حصول کے لیے باہمی رابطے کے منصوبوں کو حقیقت کا روپ دینے پر بھی زور دیا اور اس ضمن میں قریبی رابطہ کاری جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
اسحٰق ڈار آج ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل پہنچے تھے، جہاں ان کی افغان قیادت کے ساتھ متعدد اہم ملاقاتیں ہوئیں، جن کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینا اور علاقائی ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں