ڈپٹی وزیراعظم پاکستان کی افغان عبوری وزیراعظم سے ملاقات، مختلف امور پرتبادلہ خیال

پاکستان کےنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، اسحاق ڈار کی افغان عبوری وزیراعظم سے ملاقات، سیکیورٹی، تجارت و عوامی روابط پر تبادلہ خیال
پاکستان کےنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کے روز افغانستان کے عبوری وزیراعظم، ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، دونوں رہنماؤں کے درمیان سیکیورٹی، تجارت، ٹرانزٹ تعاون اور عوامی روابط کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطح روابط کے تسلسل پر اتفاق کیا اور مسلسل سفارتی رابطے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں