سشمیتا سین کی سابقہ بھابھی چارو اسوپا مالی مشکلات کے باعث آن لائن کپڑے فروخت کرنے پر مجبور

بالی وڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین کی سابقہ بھابھی اور ٹیلی ویژن کی مشہور اداکارہ چارو اسوپا مالی مشکلات کے باعث ممبئی چھوڑ کر اپنے آبائی شہر بیكانیر منتقل ہوگئی ہیں، جہاں وہ سوشل میڈیا کے ذریعے آن لائن لباس فروخت کر رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چارو اسوپا نے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ آن لائن کپڑوں کی فروخت کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ اس ویڈیو پر صارفین نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے حیرت ظاہر کی ہے کہ شوبز سے وابستہ شخصیت ہوتے ہوئے بھی وہ مالی بحران کا شکار ہو چکی ہیں۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ گزشتہ ایک ماہ سے اپنی بیٹی زیانا کے ہمراہ والدین کے گھر بیكانیر میں مقیم ہیں۔ ان کے بقول ممبئی جیسے مہنگے شہر میں رہائش اختیار کرنا اب ان کے لیے ممکن نہیں رہا کیونکہ وہاں کے ماہانہ اخراجات ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک پہنچ جاتے ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ شوٹنگ کے دوران اپنی بیٹی کو آیا کے حوالے کرنا ان کے لیے مشکل تھا، اس لیے انہوں نے والدین کے پاس منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت اپنا آن لائن بزنس خود چلا رہی ہیں اور اگرچہ یہ ابتدائی مرحلہ ہے، لیکن وہ پُرامید ہیں کہ جلد بہتری آئے گی۔
چارو اسوپا نے بتایا کہ انہوں نے اپنے سابق شوہر راجیو سین کو اس منتقلی کے بارے میں مطلع کر دیا ہے اور وہ بیٹی سے ملاقات کے لیے بیكانیر آ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ چارو اسوپا اور راجیو سین کے درمیان 2022 میں علیحدگی ہو چکی ہے، تاہم ان کی بیٹی زیانا کی پرورش دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں